وزیراعظم کی سندھ پر خاص نظر،ایک ماہ میں تیسرا دورہ ،ْسنیٹررحیلہ گل مگسی ، اسماعیل راہو، سنیٹرنہال ہاشمی سمیت دیگررہنمائوں کا وزیر اعظم کا استقبال

پیر 27 مارچ 2017 16:07

وزیراعظم کی سندھ پر خاص نظر،ایک ماہ میں تیسرا دورہ ،ْسنیٹررحیلہ گل ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2017ء) وزیراعظم نواز شریف نے سندھ پر خاص نظریں لگا لی ہیں۔پیرکو وہ ایک روزہ دورے پرحیدرآباد پہنچے ۔

(جاری ہے)

سنیٹررحیلہ گل مگسی ، مسلم لیگ (ن) سندھ کے صدر اسماعیل راہو، سنیٹرنہال ہاشمی سمیت دیگررہنمائوں نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔وزیراعظم کاایک ماہ کے دوران صوبے سندھ کا یہ تیسرا دورہ ہے،وہ ٹھٹھہ اور کراچی کے بعد پیرکو حیدرآباد پہنچے۔ایس ایس پی حیدر آباد کے مطابق وزیراعظم کی سیکورٹی کے لئے سخت انتظامات کئے گئے ،شہر کے مختلف مقامات پر ایک ہزار پولیس اہلکاراور 250 کمانڈوز کو تعینات کیا گیاتھا۔

متعلقہ عنوان :