انشا اللہ کراچی کا امن عارضی ثابت نہیں ہوگا، دھرتی کے سپوت کراچی میں پائیدارامن کے لئے متحرک اور کامیاب کاروائیاں کر رہے ہیں،کورکمانڈرکراچی

یکیورٹی ادارے کی کامیاب کارروائیوں کی بدولت شہر قائد کے حالات بدل رہے ہیں، ، اب کراچی کی کھوئی ہوئی رونقیں واپس آنا شروع ہوگئی ہیں، لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا سے ایف پی سی سی آئی کے صدر زبیرطفیل کی ملاقات

پیر 27 مارچ 2017 16:07

انشا اللہ کراچی کا امن عارضی ثابت نہیں ہوگا، دھرتی کے سپوت کراچی میں ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2017ء) کورکمانڈرکراچی لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا نے کہا کہ انشا اللہ کراچی کا امن عارضی ثابت نہیں ہوگا، دھرتی کے سپوت کراچی میں پائیدارامن کے لئے متحرک اور کامیاب کاروائیاں کر رہے ہیں۔پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق کورکمانڈرکراچی لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا سے وفاق ایوانہائے صنعت وتجارت (ایف پی سی سی آئی) کے صدر زبیرطفیل نے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کور کمانڈرکراچی نے ایف پی سی سی آئی کے صدر کو یقین دہانی کرائی کی شہر میں مکمل امن تک آپریشن جاری رہے گا۔انہوں نے کہاکہ قیام امن کے لئے سیکیورٹی ادارے اپنے فرائض انجام دیتے رہیں گے، سیکیورٹی ادارے کی کامیاب کارروائیوں کی بدولت شہر قائد کے حالات بدل رہے ہیں، ، اب کراچی کی کھوئی ہوئی رونقیں واپس آنا شروع ہوگئی ہیں، ہمارا عزم ہے کہ کراچی کو امن کا گہوارہ بناکر دم لیں گے ، انشا اللہ کراچی کا امن عارضی ثابت نہیں ہوگا۔کورکمانڈرکراچی لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا نے کہا کہ دھرتی کے سپوت کراچی میں پائیدارامن کے لئے متحرک اور کامیاب کاروائیاں کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :