پاک بحریہ کے ریئر ایڈمرل کلیم شوکت کی وائس ایڈمرل کے عہدے پر ترقی

پیر 27 مارچ 2017 15:59

پاک بحریہ کے ریئر ایڈمرل کلیم شوکت کی وائس ایڈمرل کے عہدے پر ترقی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مارچ2017ء)کمانڈر پاکستان فلیٹ ریئر ایڈمرل کلیم شوکت کو وائس ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔وائس ایڈمرل کلیم شوکت نے برطانیہ کے رائل نیوی کالج ڈارٹ ماؤتھ سے ابتدائی تربیت مکمل کرنے کے بعد جون 1982 کو پاک بحریہ میں کمیشن حاصل کیا۔ وسیع کمانڈ اور اسٹاف تجربے کے ساتھ وہ ایک امتیازی کیرئیر کے حامل آفیسرہیں ۔

آپ کی کمانڈتقرریوں میںٹائپ21- جہاز کے کمانڈنگ آفیسر ، پچیسویںڈسٹرائر اسکواڈرن کے کمانڈر، کثیرالملکی ٹاسک فورس- 151کے کمانڈر ، کمانڈر سنٹرل پنجاب اور پی این وار کالج کے کمانڈنٹ کے عہدے شامل ہیں۔آپ کی اسٹاف تعیناتیوں میں ڈائریکٹر نیول وارفیئراور آپریشنل پلانز، چیف آف دی نیول اسٹاف کے پرنسپل سیکریٹری ،ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف (آپریشنز) اور چیف آف نیول اسٹاف (پراجیکٹس)کی تعیناتیاں شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

وائس ایڈمرل کلیم شوکت قطر میں دفاعی اتاشی کی ذمہ داریاں بھی سر انجام دے چکے ہیں۔اس وقت آپ کمانڈر پاکستان فلیٹ کی ذمہ داریاں سر انجام دے رہے ہیں۔وائس ایڈمرل کلیم شوکت نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد اور آرمڈ فورسز کالج ، ترکی کے گریجویٹ ہیں۔آپ کی اعلیٰ خدمات کے اعتراف میںآپ کو ہلالِ امتیاز (ملٹری) سے نوازا جا چکاہے۔