سپیکر قومی اسمبلی کا ترکی کے ساتھ تعلقات کو مزید فروغ دینے پر زور، ایک بار پھر ترکی میں جمہوریت کی حمایت کا اعادہ

پیر 27 مارچ 2017 15:59

سپیکر قومی اسمبلی کا ترکی کے ساتھ تعلقات کو مزید فروغ دینے پر زور، ایک ..
انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مارچ2017ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ترکی کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کو مزید فروغ دینے پر زور دیتے ہوئے ایک بار پھر ترکی میں جمہوریت کی حمایت کا اعادہ کیا ہے ۔ پیر کو سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وفد کے ہمراہ ترک پارلیمنٹ کا دورہ کیا جہاں پر ترکی کی گرینڈ اسمبلی کے سپیکر اسماعیل کہرمان نے انہیں خوش آمدید کہا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر دونوں ممالک کے مابین پارلیمانی سطح پر مذاکرات ہوئے جن میں پاکستانی وفد کی قیادت سپیکر ایاز صادق نے کی جبکہ ترک وفد کی قیادت ترکی کی گرینڈ اسمبلی کے سپیکر اسماعیل کہرمان نے کی مذاکرات میں سپیکر ایاز صادق نے ترکی کے ساتھ تمام شعبوں میں تعالقات کو مزید فروغ دینے پر زور ۔ انہوں نے گزشتہ سال ترکی میں جولائی میں ہونے والی ناکام فوجی بغاوت کا حوالہ دیتے ہوئے ایک بار پھر ترکی میں جمہوریت کی حمایت کا اعادہ کیا ۔ایاز صادق نے ترکی میں ہونے والے آئندہ ریفرنڈم کی مبارک باد دی۔