نجی یونیورسٹی کا نام تبدیل کرنے کا اختیار کابینہ کو نہیں۔ فیصل سبزواری

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 27 مارچ 2017 15:49

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27 مارچ 2017ء): نجی یونیورسٹی کا نام الطاف حسین کے نام سے تبدیل کرنے کے کابینہ کے فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے ایم کیو ایم رہنما فیصل سبزواری کا کہنا ہے کہ نجی یونیورسٹی کا نام تبدیل کرنے کا اختیار کابینہ کو نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک دشمنوں کے حوالے سے ہماری پالیسی واضح ہے۔ ہم نے ہمیشہ ملکی سالمیت کی بات کی ہے۔

(جاری ہے)

اگر سندھ اسمبلی میں نجی یونیورسٹی کا نام تبدیل کرنے کا معاملہ آیا تو دیکھیں گے۔ خیال رہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں متفقہ منظوری کے بعد حیدر آباد اور کراچی میں بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کے نام سے منسوب یونیورسٹیوں کے نام تبدیل کر دئے گئے جس پر ایم کیو ایم رہنما کافی ناخوش دکھائی دیتے ہیں۔