وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک نے معافی مانگ لی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 27 مارچ 2017 15:21

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک نے معافی مانگ لی
پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27 مارچ 2017ء) : وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ پرویز خٹک نے گذشتہ روز گراؤنڈ میں ہیلی کاپٹر اتارنے پر معافی طلب کر لی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کا کہناتھا کہ میں الیکشن قریب آنے پر بڑھکیں مارنے اور اپنی تصاویر لگوانے والوں میں سے نہیں ہوں۔ انہوں نے ہیلی کاپٹر گراؤنڈ میں اتارنے کا ذمہ دار ڈی سی کو قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ گذشتہ روز وزیر اعلیٰ کے پی کے مشیر اطلاعات خیبر پختونخواہ مشتاق غنی کی والدہ کی تعزیت کے لیے ایبٹ آباد گئے جہاں ان کا ہیلی کاپٹر لینڈ کرنے کے لیے پی سی بی کی گراؤنڈ کا انتخاب کیا گیا۔ گراؤنڈ میں انڈر 13 کھلاڑیوں کے ٹرائل جاری تھے کہ وزیر اعلیٰ کی آمد پر کھلاڑیوں کے ٹرائل رکوا کر ان کا پیلی کاپٹر لینڈ کروایا گیا تھا جس پر کافی احتجاج کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :