ترکی ،غیر قانونی طریقوں سے داخل ہونے کا الزام، 8پاکستانیوں سمیت63غیر ملکی گرفتار

پیر 27 مارچ 2017 15:54

ترکی ،غیر قانونی طریقوں سے داخل ہونے کا الزام، 8پاکستانیوں سمیت63غیر ..
انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مارچ2017ء) ترک میں پولیس نے غیر قانونی طریقوں سے ملک میں داخل ہونے والی8پاکستانیوں سمیت63غیر ملکیوں کو گرفتار کرلیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ترکی کے ضلع قاہرمان ماراش میں گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران پولیس ٹیموں کی روکی گئی ایک مشتبہ بس سے 63 غیر ملکیوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ضلعی پولیس ڈائریکٹریٹ کی ٹیموں نے غازی آنتیپ بائے پاس پر چیکنگ کے دوران ایک مشتبہ بس کو روکا۔

پولیس ٹیموں کی چیکنگ کے دوران غیر قانونی طریقوں سے ملک میں داخل ہونے والے 50 افغانی، 8 پاکستانی اور 5 برمی باشندوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔بس کے ڈرائیور اور کنڈکٹر کو بھی پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔اطلاع کے مطابق یہ غیر قانونی نقل مکان براستہ ایران ترکی میں داخل ہوئے ۔63 افراد پر مشتمل ان نقل مکانوں کے بارے میں پولیس تھانے کی کاروائی جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :