کراچی شہر کے حالات بدل گئے ‘ امن سے معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے،کور کمانڈر کراچی

کراچی میں مکمل امن کے لئے آپریشن جاری رہے گا،قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنے فرائض انجام دیتے رہیں گے کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا کی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر سے گفتگو

پیر 27 مارچ 2017 15:50

کراچی شہر کے حالات بدل گئے ‘ امن سے معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے،کور ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مارچ2017ء) کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا نے کہا ہے کہ کراچی شہر کے حالات بدل گئے ہیں‘ امن سے معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے‘ کراچی میں مکمل امن کے لئے آپریشن جاری رہے گا۔ پیر کو کور کمانڈر کراچی سے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر نے ملاقات کی۔ جس میں لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں مکمل امن کے لئے آپریشن جاری رہے گا اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنے فرائض انجام دیتے رہیں گے۔

(جاری ہے)

پاکستان آرمی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کاوشوں سے کراچی میں امن بحال ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نے کہا ہے کہ کراچی شہر کے حالات بدل گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں امن سے معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے کراچی میں مکمل اور پائیدار امن کے لئے آپریشن جاری رہے گا۔ اس موقع پر چیمبر آف کامرس کے صدر نے کہا کہ کراچی میں امن کی وجہ سے معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا پاکستان آرمی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کاوشوں سے امن بحال ہوا ہے۔ کراچی کے امن و امان کے حوالے سے تاجر برادری قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ہیں۔

متعلقہ عنوان :