Live Updates

پنجاب بہتر بنانے کی باتیں کرنے والے پہلے کراچی کا کوڑا تو اٹھالیں، شہباز شریف

پیر 27 مارچ 2017 15:50

پنجاب بہتر بنانے کی باتیں کرنے والے پہلے کراچی کا کوڑا تو اٹھالیں، ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مارچ2017ء) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب بہتر بنانے کی باتیں کرنے والے پہلے کراچی کا کوڑا صاف کریں اور اس کے لیے میری خدمات درکار ہیں تو حاضر ہوں۔ لاہور میں ریسکیو سروسز اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ریسکیو1122 ایک فعال ادارہ ہے جو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتا ہے،آج اس ادارے کامقابلہ کسی بھی عالمی ادارے سے کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہاں قوم کا حق انتہائی بیدردی کے ساتھ لوٹا گیا سروسز اسپتال کی عمارت میں تزین و آرائش کے لیے پچھلی حکومت نے بھارت سے کروڑوں روپے کا پتھر منگایا، جس کا ٹھیکا میں نے منسوخ کروا کر 90 کروڑ کی بچت کی کیونکہ اسپتال کے اندر مریضوں کو علاج کی سہولت میسر نہ ہو اور عمارت میں قیمتی پتھر لگا ہو تو یہ قوم کی خدمت نہیں بلکہ غریبوں کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے۔

(جاری ہے)

شہباز شریف نے کہا کہ ہمیں ملک کو بہتر بنانے کے لیے کام کرنا چاہیے ورنہ آئندہ نسلیں ہمیں کبھی معاف نہیں کریں گی۔ جو لوگ پنجاب کو بہتر بنانے کی باتیں کرتے ہیں انہیں چاہیے کہ پہلے کراچی کا کوڑا اٹھائیں اور شہر کو صاف کرکے اس کی روشنیاں بحال کریں، کراچی جب صاف ہو جائے تو پھر پنجاب آئیں جب کہ شہر قائد کو صاف کرنے کے لیے اگر میری خدمات درکار ہیں تو میں حاضر ہوں۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :