سینیٹ کا اجلاس پانچ روز کے طویل وقفہ کے بعد کل ہوگا

چیئرمین سینیٹ اجلاس کی صدارت نہیں کریں گے ، ترمیم مخالف جماعت سے تعلق پر ڈپٹی چیرمین سینیٹ مولانا عبد الغفورحیدری کا اجلاس کی صدارت نہ کرنے امکان، دو تہائی اکثریت کی موجودگی کو یقینی بنانے کیلئے اراکین سینیٹ سے ہنگامی طور پر رابطے

پیر 27 مارچ 2017 15:50

سینیٹ کا اجلاس پانچ روز کے طویل وقفہ  کے بعد کل ہوگا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مارچ2017ء) سینیٹ کا اجلاس پانچ روزہ وقفے کے بعد کل منگل کو دوبارہ شروع ہوگا،اجلاس میں فوجی عدالتوں کے قیام میں توسیع کیلئی28ویں آئینی ترمیم کا بل پیش کیا جائیگا، چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی کی جانب سے اجلاس کی صدارت نہ کئے جانے کا امکان ہے جبکہ دوسری جانب آئینی ترمیم کی مخالف جماعت سے تعلق رکھنے کی وجہ سے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبد الغفورحیدری کی جانب سے بھی اجلاس کی صدارت نہ کرنے کاامکان ہے۔

سینیٹ اجلاس منگل کہ سہہ پہر تین بجے ہوگا قوی امکان ہے پینل آف پیرزائیڈنگ افسر کے رکن مسلم لیگ (فنکشنل ) کے رہنمامظفر حسین شاہ اجلاس کی صدارت کریں گے حکومتی جماعت کی طرف سے اجلاس میں دو تہائی اکثریت کی موجودگی کو یقینی بنانے کے لئے اراکین سینیٹ سے ہنگامی طور پر رابطے کئے جارہے ہیں اور منگل کو ان کی اسلام آباد میں موجودگی کی تصدیق کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم محمد نواز شریف نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تمام سینیٹرز کو کو ہرصورت سینیٹ اجلاس میں شرکت کو یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے کی ہے اراکین کو وزیراعظم کے خصوصی پیغام سے آگاہ کردیا گیا ہے۔ آج سہ پہر فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کی آئینی ترمیمی بل کی منظوری کے مرحلہ کو سینیٹ سے مکمل کرنے کے سلسلے میں حکمران جماعت کو سخت دشواری کا سامنا ہے اتحادی جماعتیں بھی ساتھ نہیں ہیں ،توقع ہے کہ پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے تعاون سینیٹ سے بھی فوجی عدالتوں کی آئینی ترمیم دوتہائی اکثریت سے زائد سے کل منظور کرلی جائے گی حکومت کی طرف سے اجلاس سے پارلیمانی پارٹیز کو اعتماد میں لیے جانے کا امکان ہے تاکہ دوتہائی اکثریت کی موجودگی کا اندازہ کیا جاسکے وزیراعظم نے وزیرخزانہ اسحاق ڈار اور قائد ایوان راجہ ظفر الحق کو ایوان میں دوتہائی اکثریت کی موجودگی کو ہرصورت یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے اس بارے میں ،وزیراعظم کاسینیٹرز کو خصوصی پیغام سے آگاہ کرنے کا سلسلہ جاری ہے یاد رہے کہ 22مارچ کو سینیٹ اجلاس میں 22مارچ کو 28ویں آئینی ترمیم پر رائے شماری کے موقع پر دوتہائی اکثریت موجود نہ ہونے پر اجلاس پانچ روز کے لئے ملتوی کردیا گیا اسی اجلاس میں میاں رضاربانی منگل کو ایوان بالا کے اجلاس کی صدارت نہ کرنے سے معذرت کر چکے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :