ایبٹ آباد گرائونڈ میں ہیلی کاپٹر اتارنے کا انتظام مقامی انتظامیہ نے کیا تھا، پرویز خٹک

پیر 27 مارچ 2017 15:50

ایبٹ آباد گرائونڈ میں ہیلی کاپٹر اتارنے کا انتظام مقامی انتظامیہ نے ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مارچ2017ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ ایبٹ آباد گرائونڈ میں ہیلی کاپٹر اتارنے کا انتظام مقامی انتظامیہ نے کیا تھا‘ مجھے صورتحال کا علم نہیں تھا بچوں سے معذرت بھی کی ہے انتظامیہ کو نوٹس دیا ہے‘ امیر مقام کو جو کہنا ہے کہتے پھریں مجھے اپنے اختیارات کا پتہ ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ ایبٹ آباد گرائونڈ میں ہیلی کاپٹر اتارنے کا انتظام مقامی انتظامیہ نے کیا تھا مجھے صورتحال کا علم نہیں تھا۔

بچوں سے معذرت بھی کی۔ گرائونڈ میں بچوں کو دیکھ کر دل خفا ہوا۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کو نوٹس دیا ہے بیوروکریسی بادشاہ لوگ ہیں۔ ہیلی کاپٹر میں بین الصوبائی رابطے کے مشیر عبدالحق کوہستان اور گلگت جارہے تھے۔ امیر مقام کو جو کہنا ہے کہتے پھریں مجھے اپنے اختیارات کا پتہ ہے۔