شرجیل میمن سی ڈیز بیچتے تھے اربوں پتی کیسے بن گئے،عابد شیر علی

پیر 27 مارچ 2017 15:50

شرجیل میمن سی ڈیز بیچتے تھے اربوں پتی کیسے بن گئے،عابد شیر علی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مارچ2017ء) وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ شرجیل میمن سی ڈیز بیچتے تھے اربوں پتی کیسے بن گئے‘ ایک ڈاکو ایان علی گئی تو دوسرا ڈاکو آگیا‘ ڈاکوئوں کا نام ای سی ایل میں ڈالیںگے‘ وزیراعلیٰ سندھ اسٹاف کے لئے گاڑیاں لے آئے کوڑا اٹھانے کے لئے نہیں لائے‘ وزیراعلیٰ سندھ کو کہتا ہوں کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے‘ مسلم لیگ (ن) آئندہ الیکشن میں سندھ سے کلین سویپ کرے گی۔

(جاری ہے)

پیر کو لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بجلی چوری والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ جاری رہے گی تمام آئی پیز کو ریگولر بنیادوں پر ادائیگیاں کی جارہی ہیں۔ پاکستان کی ترقی میں ایان علی ‘ شرجیل رکاوٹ نہیں بنیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکوئوں کا نام ای سی ایل میں ڈالیںگے۔ شرجیل میمن سی ڈیز بیچتے تھے اربوں پتی کیسے بن گئے۔ ایک ڈاکو ایان علی گئی تو دوسرا ڈاکو آگیا۔ وزیراعلیٰ سندھ اسٹاف کے لئے گاڑیاں لے آئے کوڑا اٹھانے کے لئے نہیں لائے۔ وزیراعلیٰ سندھ کو کہتا ہوں کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے۔ مسلم لیگ (ن) آئندہ الیکشن میں سندھ سے کلین سویپ کرے گی۔