او آئی سی کے غیر جانبدار مستقل انسانی حقوق کمیشن کے وفد کی مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے ملاقات

پیر 27 مارچ 2017 15:50

او آئی سی کے غیر جانبدار مستقل انسانی حقوق کمیشن کے وفد کی مشیر خارجہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مارچ2017ء) او آئی سی کے غیر جانبدار مستقل انسانی حقوق کمیشن کے وفد نے مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے ملاقات کی‘ آٹھ رکنی وفد کی قیادت میڈکگوا کررہے تھے‘ وفد وزیراعظم نواز شریف‘ آزاد کشمیر کے صدر اور وزیراعظم سے بھی ملاقاتیں کرے گا‘ کمیشن نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کا جائزہ لینے کے لئے بھارت سے اجازت طلب کی تھی جس کا بھارت نے کوئی جواب نہیں دیا۔

(جاری ہے)

پیر کو او آئی سی کے غیر جانبدار مستقل انسانی حقوق کمیشن کے وفد نے مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے ملاقات کی۔ آٹھ رکنی وفد کی قیادت میڈ کگوا نے کی۔ وفد وزیراعظم نواز شریف‘ آزاد کشمیر کے صدر و وزیراعظم سے بھی ملاقاتیں کرے گا۔ وفد آزاد کشمیر میں مقبوضہ کشمیر سے آنے والے مہاجرین کے کیمپوں کا بھی دورہ کرے گا۔ کمیشن نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کا جائزہ لینے کے لئے بھارت سے اجازت طلب کی تھی بھارت نے کمیشن کے مطالبے پر کوئی جواب نہیں دیا۔ وفد کا دورہ پاکستان کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے لئے سیاسی‘ اخلاقی اور سفارتی حمایت کا اظہار ہے۔

متعلقہ عنوان :