پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دفاعی معاہدہ طے پا گیا

دفاع اور صنعت کے معاہدے پر دونوں ممالک کے وزراء دفاع کے دستخط ‘ معاہدے کے تحت دونوں ممالک مشترکہ ڈیفنس کمیٹی بنائیں گے جو دفاعی تربیت اور پروگرامز مرتب کرے گی

پیر 27 مارچ 2017 15:50

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دفاعی معاہدہ طے پا گیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مارچ2017ء) پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دفاعی معاہدہ طے پا گیا‘ دفاع اور دفاعی صنعت کے معاہدے پر دونوں ممالک کے وزراء دفاع نے دستخط کئے‘ معاہدے کے تحت دونوں ممالک مشترکہ ڈیفنس کمیٹی بنائیں گے جو دفاعی تربیت اور پروگرامز مرتب کرے گی جبکہ معلومات کا تبادلہ اور دفاعی سازو سامان کی خرید و فروخت بھی معاہدے میں شامل ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دفاعی معاہدہ طے پاگیا ہے معاہدے کے تحت دونوں ممالک مشترکہ ڈیفنس کمیٹی بنائیں گے۔ ڈیفنس کمیٹی مشترکہ دفاعی تربیت اور پروگرامز مرتب کرے گی۔ معلومات کا تبادلہ اور دفاعی سازو سامان کی خرید و فروخت بھی معاہدے میں شامل ہے۔ دفاعی تحقیق و ترقی میں مشترکہ کوششیں بھی معاہدے کا حصہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :