آرمی چیف سے جنوبی افریقی وزیر دفاع کی ملاقات ی دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال

پیر 27 مارچ 2017 15:46

آرمی چیف سے جنوبی افریقی وزیر دفاع کی ملاقات ی دفاع اور سلامتی کے شعبوں ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مارچ2017ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جنوبی افریقی وزیر دفاع نے ملاقات کی‘ ملاقات میں دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پیر کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل جنرل قمر جاوید باجوہ سے جنوبی افریقہ کی وزیر دفاع مپیسہ نقاکولہ نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مپیسہ نقاکولہ نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردوں کے خلاف پاک فوج کی کامیابیاں قابل ستائش ہیں۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون اور سکیورٹی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جنوبی افریقی وزیر دفاع نے جی ایچ کیو میں یاد گار شہداء پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔ پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے جنوبی افریقی وزیر دفاع کو سلامی دی۔

متعلقہ عنوان :