دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے کلیدی کامیابیاں حاصل کی ہیں‘ خواجہ آصف

پیر 27 مارچ 2017 15:46

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے کلیدی کامیابیاں حاصل کی ہیں‘ خواجہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مارچ2017ء) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے کلیدی کامیابیاں حاصل کی ہیں‘ پاک افواج نے دہشت گردوں کی آماجگاہیں تباہ اور بے دخل خاندانوں کو بحال کیا‘ پاکستان دہشت گردی کے خلاف لڑنے والا صف اول کا ملک ہے‘ ہتھیاروں اور اسلحہ خریداری کے لئے مغرب پر انحصار کم کررہے ہیں۔

وہ پیر کو جنوبی افریقہ کی وزیر دفاع مپیسہ نقاکولہ سے ملاقات کے دوران گفتگو کررہے تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر جنوبی افریقہ کی وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان کی دفاعی صلاحیت کو سراہتے ہیں لڑاکا طیاروں کی خریداری میںد لچسپی ہے۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ملٹری ٹیکنیکل معاہدے کی راہ ہموار ہوگئی۔ سرحدی تحفظ اور امیگریشن امور پر پاکستان سے مدد لیں گے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے کلیدی کامیابیاں حاصل کیں۔ پاک افواج نے دہشت گردوں کی آماجگاہیں تباہ اور بے دخل خاندانوں کو بحال کیا۔ پاکستان دہشت گردی کے خلاف لڑنے والا صف اول کا ملک ہے۔ ہتھیاروں اور اسلحہ خریداری کے لئے مغرب پر انحصار کم کررہے ہیں جنوبی افریقہ جیسے ممالک کے ساتھ روابط بڑھا رہے ہیں۔