نوجوان نسل کے روشن مستقبل کے لیے تعلیم انتہائی ضروری ہے،شوکت حیات

پیر 27 مارچ 2017 15:46

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2017ء) تعلیمی بورڈمردان کے چیئرمین شوکت حیات نے کہا نوجوان نسل کی روشن مستقبل کے لیے تعلیم انتہائی ضروری ہے، جن قو موں نے تعلیم پر مکمل عبور حا صل کیا دنیا میں ان ہی قو موں نے تر قی کی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسٹی ٹیوٹ آف سائنس سکول اینڈ کالج سسٹم مردان میں یوم والدین کی سالانہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سکول و کالج کے طلباء و طالبات نے ملی نغمے گائے اور تقاریرکئے، تقرب سے ادارے کے ڈائریکٹر ڈاکٹر صادق الرحمن خٹک ، پرنسپل فضل وہاب، کوارڈینیٹر صادق امین،سہیل احمد،عثمان اور حسینہ گل نے بھی خطاب کیا۔ انہو ںنے کہا کہ تعلیمی اداروں کو چاہیے کہ بچوں کو تعلیم کے علاوہ غیر نصابی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے جامع پالیسی مرتب کریں تاکہ ہمارے بچے اس سے مستفید ہو سکیں ۔ انہو ںنے کہا ہے کہ تعلیم بچوں کا بنیادی حق ہے۔ حکومت نے تعلیم پر زیادہ توجہ دی ہے ،پرائیویٹ تعلیمی اداروں کا تعلیم کے میدا ن میںکردار مسلم ہے۔ مہمان حصوصی نے آخر میںپوزیشن ہولڈر طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کیں۔

متعلقہ عنوان :