محکمہ ثقافت کی جانب سے ثقافتی ورثے کے حوالے سے شروع کئے جانے والے پروگرام قابل ستائش ہے،محمدصادق امین

پیر 27 مارچ 2017 15:46

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2017ء) انسٹی ٹیوٹ فار کلچرل اینڈ سوک ایجوکیشن کے زیر اہتمام اور محکمہ ثقافت کے تعاون سے جمال گڑھی تحصیل کاٹلنگ مردان میں ثقافتی ورثے کے احیاء کے پروگرام کے تحت کبڈی جیسے مشہور روائتی کھیل کے ایک شاندار میچ کا انعقاد کیا گیا۔ منعقدہ میچ کٹی گڑھی اور جمال گڑھی کے ٹیموں کے مابین کھیلا گیا۔

دونوں ٹیموں نے عمدہ کھیل پیش کیا ، ایک سخت مقابلے کے بعد جمال گڑھی نے کٹی گرھی کو ہرا دیا۔ میچ کے احتتام پرکبڈی ایسوسی ایشن مردان کے صدر نیک محمد جو کہ اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پرانہوںنے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ آئی سی سی ای کے پروگرام منیجر محمد صادق امین نے کہا کہ کبڈی خیبرپختونخوا کا ایک روایتی کھیل ہے جو عرصہ دراز سے پختونخوا میں کھیلا جاتا ہے لیکن اس جدید دور میں کرکٹ اور دیگر جدید کھیلوں نے اس کھیل کو معدومیت کی طرف دھکیلا ہے جس کی احیاء انتہائی ضروری ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ محکمہ ثقافت نے ثقافتی ورثے کے احیائے کاجو پروگرام شروع کررکھا ہے انتہائی موثر اور قابل ستائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے علاقے کے عوام اب بھی روایتی کھیلوں میںکافی دلچسپی لے رہے ہیں جسکا ثبوت آج کے میچ میں تماشائیوں کی کثیر تعداد ہے ۔ انہوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ رچ پروگرام کومزیدوسعت دیا جائے تاکہ ہماری ثقافت اصل شکل میں بحال ہوجائے۔