کیا راحیل شریف نگران وزیر اعظم بننے والے ہیں؟سابق فوجی نے اشارہ دے دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 27 مارچ 2017 15:03

کیا راحیل شریف نگران وزیر اعظم بننے والے ہیں؟سابق فوجی نے اشارہ دے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27 مارچ 2017ء) : نجی ٹی وی چینل پر ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق آرمی آفیسر اکرم سہگل نے سابق آرمی چیف جنرل (ر)راحیل شریف کے نگران وزیر اعظم بننے کا اشارہ دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق فوجی افسر اکرم سہگل کا کہنا تھا کہ راحیل شریف کو سعودی عکسری اتحاد کے سربراہ کے طور پر تعین کرنے کے معاملے پر ایک بحث پائی جاتی ہے۔

یہ سوچنے کی بات ہے کہ سعودی عسکری اتحاد کے لیے عرب ممالک یا کسی اور ملک سے کیوں کوئی سربراہ نہیں لیا گیا؟ کیوں راحیل شریف کو ہی سعودی عسکری اتحاد کا سربراہ تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا؟ کیوں مسلم ممالک نے سربراہ کے طور ر ان کو لیا؟ کیونکہ کسی بھی اور سپہ سالار یا کسی اور اُمیدوارکی شخصیت اور ان کا کردار راحیل شریف جیسا نہیں ہے۔

(جاری ہے)

اکرم سہگل نے کہا کہ پاکستان کے اپنے حالات بھی بہت کشیدہ ہیں۔

پانامہ کیس کے حوالے سے سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے والا ہے۔ اگر وزیر اعظم کے خلاف فیصلہ آ جائے تو راحیل شریف سے بہتر نگران وزیر اعظم کون ہو سکتا ہے؟ اس لیے میں نے خود راحیل شریف سے کہا ہے کہ اس وقت آپ ہی وہ شخص ہیں جس پر پورے ملک اور پوری قوم کو فخر ہے اور جس پر قوم مکمل اعتماد کرتی ہے۔ آپ کے جانے سے قوم کی خاطر دی گئیں آپ کی اور آپ کے اہل خانہ کی قربانیاں رائیگاں جائیں گی۔ ایسے وقت میں آپ کو پاکستان میں ہی ہونا چاہئیے۔اکرم سہگل نے مزید کیا کہا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

متعلقہ عنوان :