محکمہ تعلیم کا ایجوکیشن سپورٹ پروجیکٹ یونیسیف کے تعاون سے ضلع بھر میں داخلہ آگاہی مہم جاری ہے تاکہ والدین اپنے پانچ تانوسال کے عمرکے بچے اوربچیاں سکولوں میں داخل کرائیںڈپٹی کمشنرشیرانی محمد حیات کاکڑو دیگر کی پریس کانفر نس

پیر 27 مارچ 2017 15:05

شیرانی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2017ء) ڈپٹی کمشنرشیرانی محمد حیات کاکڑ،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرلعل جان موسیٰ خیل کوآرڈینیٹرای ایس پی رازق جان کاکڑاور محمد خان لوئون نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا محکمہ تعلیم کا ایجوکیشن سپورٹ پروجیکٹ یونیسیف کے تعاون سے ضلع بھر میں داخلہ آگاہی مہم جاری ہے تاکہ والدین اپنے پانچ تانوسال کے عمرکے بچے اوربچیاں سکولوں میں داخل کرائیں۔

تما م سکولوں کوایم آئی ایس ڈیٹا2015ء کے مطابق کتابیں کلسٹرکے توسط سے فراہم کردی گئی ہیں۔اورکلسٹرکی سطح پر ریڈنگ رائیٹنگ میٹریل ،فرنیچراوردیگرسامان بھی کلسٹرکی سطح پر فراہم کر دی گئی ہیں۔ضلعی سطح پر شعوروآگہی مہم کے سلسلے میں واک اورسیمینارکاانعقادکیاجارہاہے۔

(جاری ہے)

بعض سکولوں میں ای ایس پی کے تعاون سے مرمت کا کام جاری ہے۔انھوں نے مزیدکہاکہ ضلع کے پانچ دیہات کو ماڈل ویلیج کادرجہ دیاجائے گا۔

جس میں کوئی بچہ سکول سے باہرنہیں ہوگاانھوں نے پریس کانفرنس کے توسط سے ضلع شیرانی کے علماء کرام،اساتذہ،والدین،قبائلی معتبرین سیاسی وسماجی اور تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں سے مطالبہ کیاکہ وہ اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔اوربچوں اور بچیوںکو تعلیم کی زیورسے آراستہ کرنے کیلئے ہمارا ساتھ دیں۔

متعلقہ عنوان :