ڈپٹی کمشنر کوہلو آغانبیل نے ضلع میں مضر صحت اشیاء کی فروخت کا نوٹس لے لیا،

پیر 27 مارچ 2017 15:05

کوہلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2017ء) بلوچستان کے ضلع کوہلو کے ڈپٹی کمشنر آغا نبیل اختر نے صحافی کی رپورٹ پر ضلع میں مضر صحت اشیاء کی فروخت کا نوٹس لے کر متعلقہ انتظامیہ کو مضر صحت اشیا ء کی فروخت کی روک تھام کیفوری ہدایت جاری کر دی رپورٹ میں بازار میں دستیاب کھانے پینے کی چیزوں میں مضر صحت گھی ،چینی ،آلو اور دیگر اشیاء کے ملاوٹ اور صفائی کی مخدوش صورت حال کی خبر سامنے آئی تھی ۔