کوئٹہ میں نا معلوم افراد کی فائر نگ سے شہید ایس ایچ اومحیب اللہ داوی کا بھائی جاں بحق

پیر 27 مارچ 2017 15:05

کوئٹہ میں نا معلوم افراد کی فائر نگ سے شہید ایس ایچ اومحیب اللہ داوی ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2017ء) کوئٹہ میں نا معلوم افراد کی فائر نگ سے شہید ایس ایچ اومحیب اللہ داوی کا بھائی جاں بحق ،تفصیلات کے مطابق پیر کی صبح کوئٹہ کے علاقے شہباز ٹائون میں نا معلوم افراد نے موٹر سائیکل سوار ظفر اللہ داوی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق ہوگئے،ظفر اللہ داوی شہید انسپکٹر محیب اللہ داوی کے بھا ئی تھے جنہیں کوئٹہ میں 8 اگست 2013 میں ٹارگیٹ کلنگ کا نشانہ بنا یا گیا تھا ،واقع کے بعد پولیس اور سیکورٹی فورسز اہلکار جائے وقوع پر پہنچ گئے ،ذرائع کے مطابق جا ئے وقوع سے 9ایم ایم پستول کے 8خو ل اور ایک گولی برآمد ہوئی ہے اور واقع ٹا رگیٹ کلنگ بتا یا جاتا ہے ،پولیس نے لاش کوسول ہسپتا ل منتقل کردیا جہاں ضرور ی کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کرد ی گئی جبکہ پو لیس نے نا معلوم افراد کے خلاف مقد مہ درج کرکے تحقیقا ت شروع کردیں

متعلقہ عنوان :