عدالت نے اکبرانعام کوملک سے باہرجانے کی اجازت دے دی

پیر 27 مارچ 2017 15:05

عدالت نے اکبرانعام کوملک سے باہرجانے کی اجازت دے دی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2017ء)سندھ ہائی کورٹ نے محکمہ اطلاعات کرپشن کیس میں پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن کے شریک ملزم اکبرانعام کوملک سے باہر جانے کی اجازت دے دی ہے۔پیرکوسندھ ہائی کورٹ میں شرجیل میمن کے شریک ملزم اکبرانعام کی ملک سے باہرجانے کی درخواست سے متعلق سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

عدالت نے سماعت کے دوران اکبرانعام کوملک سے باہر جانے کی اجازت دیتے ہوئے ملزم کا پاسپورٹ بھی واپس کرنے کا حکم صادرکیا۔

اس موقع پرنیب پراسیکیوٹرنے کہاکہ اکبرانعام محکمہ اطلاعات میں کرپشن کا شریک ملزم ہے۔ملک سے جانے کے بعد واپس نہ آنے کا خدشہ ہے۔ نیب کے مطابق ملزم 5ارب 76 کروڑروپے کے کرپشن ریفرنس میں شریک ملزم ہے۔ ملزم کا وکیل ملزم دوبارملک سے باہر جا چکا ہے جبکہ ٹرائل کا بھی سامنا کررہا ہے۔