حافظ نعیم الرحمن کی والدہ کے انتقا ل پر وزیر ٹرانسپو رٹ سیدنا صر حسین شاہ کا اظہا ر تعزیت

پیر 27 مارچ 2017 15:05

حافظ نعیم الرحمن کی والدہ کے انتقا ل پر وزیر ٹرانسپو رٹ سیدنا صر حسین ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2017ء)سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ ،ماس ٹرانزٹ،مذہبی امور،زکواةو عشر سید نا صر حسین شاہ نیجما عت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن کی والدہ کے انتقا ل پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

پیرکو اپنے تعزیتی بیا ن میں انہوںنے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومہ کی مغفرت فرما ئے اور ان کو اپنی جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین وپسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔