جونیجا ویلفیئر آرگنائزیشن تحصیل ٹنڈوباگو کا اجلاس

علی محمد جونیجو بدین ضلع کے نائب صدر جبکہ محمدحیات جونیجو تحصیل ٹنڈوباگو کے صدرمنتخب

پیر 27 مارچ 2017 15:03

پنگریو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2017ء)پنگریو کے قریب گائوں محمد حیات جونیجو میں جونیجا ویلفیئر آرگنائزیشن تحصیل ٹنڈوباگو کا اجلاس ضلع بدین کے صدر شفیع محمد جونیجو کی صدارت میں ہوا۔جس میں جونیجا سپریم کونسل کے ارکان رستم خان جونیجو،کریم داد،مسعود احمد،مرکزی نائب صدر عبدالعزیز جونیجواور دیگر عہدیداروں اور مختلف دیہاتوں سے تعلق رکھنے والے جونیجو برادری کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شفیع محمد جونیجو اور دیگر مقررین نے کہا کہ تنظیم کے قیام کا مقصد جونیجو برادری میں اتحادقائم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ برادریوں میں چھوٹے اختلافات پیدا ہوجاتے ہیں، جو کہ بعض اوقات سنگین صورت اختیار کر جاتے ہیں۔ جونیجو برادری کو اختلافات سے بچانے اور ان میں اتحاد و اتفاق پیدا کر نے کے لئے برادری میں تنظیم سازی بہت ضروری ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جونیجو برادری کسی دوسری برادری کی مخالف نہیں ہے ہماری تنظیم کا مقصد سندھ بھر کی جونیجو برادری کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنا اور برادری کے لئے فلاح وبہبود کے اقدامات کرنا ہے۔ اس موقع پر علی محمد جونیجو کو بدین ضلع کانائب صدر جبکہ محمدحیات جونیجو کو تحصیل ٹنڈوباگو کا صدر،محمد یوسف سینئر نائب صدر،نائب صدور ساہڑ جونیجو،خمیسو جونیجو،جنرل سیکرٹری،محمد علی،جوائنٹ سیکرٹری زاہد علی،پریس سیکرٹری ایاز علی،اطلاعات سیکرٹری بھورو جونیجواور فنانس سیکرٹری الطاف جونیجو کو منتخب کیا گیا۔ضلعی صدر شفیع محمد جونیجو نے نومنتخب عہدیداروں سے حلف لیا۔