سبزی اور مرغی کی قیمت میں اضافہ حکومتی ناکامی ہے ،ْ سید خورشید شاہ

حکومت ہر معاملے سے جان چھڑانے کی کوشش کررہی ہے ،ْاپوزیشن لیڈر کا بیان

پیر 27 مارچ 2017 15:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2017ء) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے سبزی اور مرغی کی قیمت میں اضافے کو حکومتی ناکامی قرار دیتے ہوئے کہا ہے حکومت ہر معاملے سے جان چھڑانے کی کوشش کررہی ہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں سید خورشید شاہ نے کہا کہ حکومت ہر معاملے کو سازش قرار دے کر جان چھڑانے کی کوشش کررہی ہے جو اس کی سب سے بڑی ناکامی ہے۔خورشید شاہ نے کہا کہ ن لیگ والے اپنی ناکامی کو سازش کا نام دیتے ہیں بتایا جائے کیا ہر سازش نواز حکومت کے خلاف ہی کیوں ہوتی ہے ۔اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ پر حکومت اپنی ناکامی چھپانے کی کوشش نہ کرے مرغی اور سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ حکومتی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔