اسلام آباد ،ْ31 ریلوے اسٹیشنوں کی بحالی اور تزئین و آرائش کی منصوبہ بندی کرلی گئی

بہاولپور، اوکاڑہ، ساہیوال، رائیونڈ، نارروال، ننکانہ صاحب اور حسن ابدال اسٹیشنوں کی تعمیر نو کا کام جاری ہے ،ْعہدیدار موجودہ حکومت کے دور میں ریلوے اسٹیشنز کی مرمت، تزئین و آرائش اور تعمیر نو پر 45 کروڑ، 12 لاکھ، 56 ہزار روپے خرچ کیے گئے

پیر 27 مارچ 2017 15:02

اسلام آباد ،ْ31 ریلوے اسٹیشنوں کی بحالی اور تزئین و آرائش کی منصوبہ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2017ء) پاکستان ریلوے نے مسافروں کو بہتر سفری سہولیات کی فراہمی کیلئے ملک بھر میں مزید 31 ریلوے اسٹیشنوں کی بحالی اور تزئین و آرائش کی منصوبہ بندی کرلی۔نجی ٹی وی کے مطابق وزارت ریلوے کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ بہاولپور، اوکاڑہ، ساہیوال، رائیونڈ، نارروال، ننکانہ صاحب اور حسن ابدال اسٹیشنوں کی تعمیر نو کا کام جاری ہے ،ْ 31 اسٹیشنوں کی تزئین و آرائش اور بنیادی سفری سہولیات کی فراہمی کیلئے منصوبے کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

مذکورہ عہدیدار نے بتایا کہ پاکستان ریلوے نے موجودہ حکومت کے دور میں ریلوے اسٹیشنز کی مرمت، تزئین و آرائش اور تعمیر نو پر 45 کروڑ، 12 لاکھ، 56 ہزار روپے خرچ کیے۔انھوں نے بتایا کہ موجود حکومت نے لودھراں سے کوٹری سیکشن پر سگنل سسٹم کی بحالی کیلئے بھی 38 ارب، 26 کروڑ، 29 لاکھ، 91 ہزار روپے خرچ کیے۔مذکورہ عہدیدار کے مطابق لودھراں سے شاہدرہ اور میرپور ماتھیلو سے شاہدرہ کے ٹریفک سگنلز بھی موجودہ حکومت نے ہی شروع کیے جنھیں بیمار منصوبے قرار دیا گیا تھا۔انہوںنے کہاکہ 31 اسٹیشنوں پر دوبارہ سگنل لگانے کے منصوبے پر 17 ارب روپے سے زائد لاگت آئیگی۔

متعلقہ عنوان :