چوہدری نثار علی خان کی طرف سے 25 لاکھ روپے کی لاگت سے کمپیوٹر لیب کی فراہمی ایک اچھا اقدام ہے، محمد زبیر کیانی

پیر 27 مارچ 2017 15:02

چوہدری نثار علی خان کی طرف سے 25 لاکھ روپے کی لاگت سے کمپیوٹر لیب کی فراہمی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2017ء) چیئرمین یونین کونسل بشندوٹ محمد زبیر کیانی نے کہاہے کہ گھگڑ ادمال میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی طرف سے 25 لاکھ روپے کی لاگت سے کمپیوٹر لیب کی فراہمی ایک اچھا اقدام ہے، حکومت معیار تعلیم کو مزید بہتر بنانے کے لیے احسن اقدامات کر رہی ہے۔موجودہ دور میں جدید تعلیمی نظام کے بغیر ترقی ممکن نہیں ہے۔

ترقی کے اس دور میں کمپیوٹر ہر شعبہ زندگی کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ عام تعلیم کے ساتھ ساتھ جدید علوم سے ہی ہم دنیا کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔ تربیت کے بغیر تعلیم بے مقصد رہ جاتی ہے۔ جدید تعلیم کے ساتھ اسلامی اقتدار کو فروغ دینا لازمی ہے۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین یونین کونسل بشندوٹ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول گھگڑ ادمال میں کمپیوٹر لیب کی افتتاحی تقریب سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہااس بات میں کوئی شک نہیں کہ ہم دنیا کا مقابلہ اس وقت تک نہیں کر سکتے جب تک جدید علوم سے بہرہ ور نہیں ہوں گے۔ اور اس جدید دور میں کمپیوٹر کی تعلیم کے بغیر زندگی کے کسی بھی شعبہ میں ترقی ممکن نہیں ہے۔ گھگڑ ادمال میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی طرف سے 25 لاکھ روپے کی لاگت سے کمپیوٹر لیب کی فراہمی ایک اچھا اقدام ہے یہ ان کی طرف سے ہمارے علاقہ کے لیے محبت کا اظہار ہے۔اس موقع پر کونسلر یونین کونسل غزن آباد محمد شریف ،حاجی محمد ضمیر شریف،ماسٹر عنائیت حسین رہنما مسلم لیگ ن یوسی گف مرزا ساجد علی سمیت عوام علاقہ کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ہے۔ مہمان خصوصی زبیر کیانی کی طرف سے سکول کے لیے واٹر کولر بھی عطیہ کیا گیاہے۔

متعلقہ عنوان :