مغربی موصل میں داعش پوری شدّت سے لڑ رہی ہے ،عراق

مناسب منصوبہ بندی تک داعش کے خلاف کارروائیاں روک رہے ہیں،اسپیکر پارلیمنٹ کا اعلان

پیر 27 مارچ 2017 15:01

بغ داد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2017ء) عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر سلیم الجبوری نے عندیہ دیا ہے کہ موصل میں شہریوں کی ہلاکتیں جاری رہنے کی صورت میں شہر میں فوجی کارروائیاں اٴْس وقت تک روک دیے جانے کا امکان ہے جب تک کہ شہر کو واپس لینے کے لیے مناسب منصوبہ بندی نہ کر لی جائے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں الجبوری نے باور کرایا کہ داعش تنظیم شہر کے مغربی حصے میں پوری شدت کے ساتھ لڑ رہی ہے۔

ادھر داعش تنظیم کے خلاف بین الاقوامی اتحاد نے 17 مارچ کو موصل کے علاقے الرسالہ پر فضائی یلغار کی تصدیق کی ہے جب کہ اس کے چند روز بعد نیو موصل میں جو کچھ ہوا اس کی حقیقت پر ابھی تک پراسراریت کے پردے پڑے ہوئے ہیں۔دوسری جانب نینوی صوبے کی کونسل نے موصل کو آفت زدہ شہر قرار دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :