وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے ڈینگی کا اجلاس

محکمہ زراعت، ٹرانسپورٹ، سوشل ویلفیئر، لوکل گورنمنٹ اور اوقاف کو کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت

پیر 27 مارچ 2017 14:57

وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے ڈینگی کا اجلاس
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2017ء) صوبائی وزیر برائے سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئراینڈ میڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق نے ہدایت کی ہے کہ تمام متعلقہ محکمو ںکے افسران ڈینگی کنٹرول اقدامات کو موثر بنانے کے لئے ٹاؤن ایمرجنسی رسپانس کمیٹیوں میں شرکت کو یقینی بنائیں، انہوں نے ڈینگی کنٹرول اقدامات کے سلسلہ میں محکمہ زراعت ، ٹرانسپورٹ، سوشل ویلفیئر، لوکل گورنمنٹ اور اوقاف کے افسران کو کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کی۔

انہوں نے یہ ہدایات سول سیکرٹریٹ کمیٹی روم میں کابینہ کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سپیشل سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ ڈاکٹر فیصل ظہور کے علاوہ تمام محکموں کے سینئر افسران، چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ لاہور ڈاکٹر ذوالفقار علی ، ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹر عاصم الطاف ، چیف منسٹر ڈینگی ریسرچ سیل کے انچارج پروفیسر وسیم اکرم، سپیشل برانچ، محکمہ پولیس اور پی آئی ٹی بی کے افسران نے شرکت کی-شیخوپورہ، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ملتان، اٹک ، جہلم، بہاولپور، رحیم یار خان، جھنگ، قصور، سرگودھا اور راجن پور کے ڈپٹی کمشنرز اور محکمہ صحت کے حکام نے ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس کی کارروائی میں حصہ لیا- ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ڈینگی کنٹرول ڈاکٹر فرخ سلطان نے اجلاس کو بتایا کہ رواں سیزن میں ڈینگی کے 10مریض رپورٹ ہوئے تھے جن میں سے تین مریض لاہور سے رپورٹ ہوئی- انہوں نے بتایا کہ مچھر مار سپرے اور فوکنگ میں استعمال ہونے والی ادویات کا وافر سٹاک موجود ہے اور مزید کیمیکلز کی خریداری کے لئے نیشنل اور انٹرنیشنل ٹینڈر جاری کردیئے گئے ہیں- وزیر صحت نے محکمہ خزانہ کو ہدایت کی کہ نئے ڈینگی سٹاف کی بھرتی کے لئے فنڈز جاری کرنے کا عمل جلد مکمل کیا جائی- اجلاس کو بتایا گیا کہ ڈاکٹرز اور نرسز کی کیس مینجمنٹ کے حوالے سے تربیت ڈینگی ایکسپرٹس ایڈوائزری گروپ کے ذریعے مکمل ہوگئی ہی-خواجہ سلمان رفیق نے ہدایت کی کہ جن شہروں سے ڈینگی لاروا زیادہ مقدار میں مل رہا ہے وہاں زیادہ ویجیلنٹ رہنے کی ضرورت ہی- انہوں نے کہا کہ موثر ان ڈور اور آؤٹ ڈور ڈینگی سرویلنس کا ثبوت یہی ہے کہ اس کے نتیجے میں ڈینگی لاروا کی زیادہ نشاندہی ہو تاہم ایسے اضلاع جہاں لاروا نہیں مل رہا وہاں سرویلنس کو مزید بہتر بنایا جائی-خواجہ سلمان رفیق نے تمام محکموں کو ڈینگی کنٹرول کے اقدامات مزید بہتر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی اور اسلام آباد کے ملحقہ علاقوں پر خصوصی توجہ دی جائے اوراسلام آباد کے حکام سے اس سلسلہ میں قریبی رابطہ رکھتے ہوئے مشترکہ حکمت عملی کے تحت اقدامات کو یقینی بنایا جائی-

متعلقہ عنوان :