محکمہ صحت پنجاب کے ہیلتھ پروفیشنلز کو ایمرجنسی ہیلتھ سروسز بارے ترکی میں تربیت فراہم کی جائے گی ‘ نجم احمد شاہ

پاکستان ڈے کی تقریبات کے سلسلے میں پنجاب میں پاک تر ک ہیلتھ ویک منایاگیا، ترکی کے طبی ماہرین نے تشخیص و علاج میں عملی حصہ لیا ترکی کے سرجنز نی طیب اردوان ہسپتال مظفرگڑھ اور نشترہسپتال ملتان میں 75 آپریشن بھی کئے

پیر 27 مارچ 2017 14:57

محکمہ صحت پنجاب کے ہیلتھ پروفیشنلز کو ایمرجنسی ہیلتھ سروسز بارے ترکی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2017ء) وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف کی ہدایت پر صوبے کے ٹیچنگ ہسپتالوں میں ایمرجنسی ہیلتھ سروسز کو بہتر بنانے اور عملے کی کیپسٹی بلڈنگ کے لئے ترکی کے شہر ازمیر میں ایمرجنسی ہیلتھ سروسز اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے بارے تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیاگیاہے یہ ورکشاپ 9 اپریل سے شروع ہوگی جس میں محکمہ صحت پنجاب کے ہیلتھ پروفیشنلز حصہ لیں گے ۔

یہ بات سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نجم احمد شاہ نے ترکی اور محکمہ صحت پنجاب کے قریبی تعاون کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ یوم پاکستان کی تقریبات کے سلسلے میں پنجاب میں 18 مار چ سے 26مارچ تک ترک پاک ہیلتھ ویک کا اہتمام کیاگیا جس میں ڈاکٹر اونر گنر ، ڈائریکٹر جنرل یورپی یونین اینڈ فارن افیئر نے بھی شرکت کی - اس ہیلتھ ویک کے دوران ترکی کے ڈاکٹرز نے رجب طیب اردوان ہسپتال مظفر گڑھ او ر نشتر ہسپتال ملتان میںآرتھوپیڈک ، یورالوجی ، نیوناٹولوجی ، انفیکشن ڈیزیز ، ریڈیویالوجی ، جنرل اینتھسزیاپیڈیاٹرک سرجری اور گائناکالوجی میں تشخیص علاج اور سرجری میںپرفام کیا - ترکی کے ڈاکٹرز نے ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ کی جانب سے خصوصی دعوت پریوم پاکستان کی تقریب میں شرکت بھی کی- انہوں نے بتایا کہ وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق آئندہ ہفتہ 5 رکنی وفد کے ہمراہ ترکی میں منعقد ہونے والے ایکسپومیڈیکل یوریشیا فیئر میں شرکت کریں گے - صوبائی وزیر اپنے وفد کے ہمراہ ترکی کے یزگٹ سٹی ہسپتال کا بھی دورہ کریں گے - نجم احمد شاہ نے مزید بتایاکہ اس وقت صوبہ پنجاب سے 13 فیلڈ کوآرڈینیٹرزترکی میں فیلڈ کوآرڈینیشن سسٹم کے بارے میں تربیت حاصل کررہے ہیں - صوبہ پنجاب کا یہ وفد کونیا،باکھیسر اور ازمیر کے صوبوں کا دورہ کررہاہے - یہ وفد ڈاکٹر رجب اکدگ کے ساتھ پراونشل ایولیویشن کے اجلاسوں میں بھی شرکت کرے گا - سیکرٹری ہیلتھ نے مزید بتایاکہ نرسوں کو جدید خطوط پر تربیت کے لئے ترکی بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے او رسلسلے میں نرسرز کا 20 رکنی گروپ ڈیڑھ ماہ کی تربیت کے لئے انقرہ روانہ کیاجارہاہے - علاوہ ازیں ویکٹر بارن ڈیزیز (حشرات کے ذریعے پھیلنے والی بیماریاں)کے بارے میں ترکی کے ماہرین کے تجربات سے استفادہ کے لئے پنجاب کے ماہرین آئندہ ماہ ترکی کا دورہ کریں گے - سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کا کہنا تھا کہ حالیہ پاک ترک ہیلتھ ویک منانے سے مقامی ڈاکٹرز کو ترکی کے ماہرین کے تجربہ اور نالج سے استفادہ کرنے کا موقع ملا ہے اور ترکی کے ڈاکٹرز نے 400 سے زائد ڈاکٹر ز کو ہینڈ آن ٹریننگ فراہم کی اور ترکی کے سرجنز نی طیب اردوان ہسپتال مظفرگڑھ اور نشترہسپتال ملتان میں 75 آپریشن بھی کئے - انہوں نے کہا کہ ترکی کے طبی ماہرین کا تعاون پنجاب میں صحت کے شعبہ میں جدید رجحانات متعارف کرانے اور ہیلتھ سیکٹرڈ ویلپمنٹ میں دور رس نتائج کا حامل ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :