اسٹیٹ بینک ،نئی مانیٹرنگ پالیسی میںشرح سود برقرار رکھنادرست فیصلہ ہے ‘ راجہ عدیل

نجی شعبے میں قرضے بڑھنے سے معاشی سرگرمیوں میں اضافہ سے صنعتی شعبہ ترقی کریگا‘سینئر نائب صدر لوہا مارکیٹ شہید گنج

پیر 27 مارچ 2017 14:57

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2017ء) تاجر رہنما انجمن تاجران لوہا مارکیٹ شہید گنج (لنڈا بازار)لاہورکے سینئر نائب صدرراجہ عدیل نے سٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے آئندہ 2ماہ کیلئے نئی مانیٹرنگ پالیسی میں شرح سود برقرار رکھنے کو درست فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کم شرح سود کے باعث نجی شعبے کا قرض جولائی تا فروری مالی سال2017ء کے دوران349ارب بڑھ گیا ،نجی شعبے میں قرضے بڑھنے سے معاشی سرگرمیوں میں اضافہ سے صنعتی شعبہ ترقی کرے گا انہوںنے کہا کہ حکومت صنعتی ترقی کیلئے شرح سود میں مزید کمی کرے کیونکہ پاکستان کی نسبت امریکہ و جاپان میں شرح سود انتہائی کم ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے آئرن ایسویسی ایشن شہید گنج کے تاجروں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

راجہ عدیل نے کہا کہ شرح سود میں کمی سے نئی صنعتوں کے قیام کیلئے راہ ہموار ہوگی اور نئی صنعتوں کے قیام کے لے صنعتکاروں کو سستی شرح سود پر قرضوں سے ملک میں تجارتی و معاشی سرگرمیاں بڑھیں گی۔انہوںنے کہا کہ سی پیک سے متعلق سرمایہ کاری،خام مالی کی پست لاگت،مثبت اقتصادی احساسات ،توانائی کی بہتر رسد کی وجہ سے اقتصادی سرگرمیوں کی رفتار بدستور بڑھ رہی ہے اس کے نتیجے میں مالی سال2017ء میں جی ڈی پی کی شرح نمو میں اضافہ ہوگا ۔

مستحکم شرح سود سے نجی شعبے کو اپنے کاروبار کی مالکاری اور سرمایہ کاری سرگرمیوں کیلیء کمرشل بنیکوںس ے قرضہ لنے کی ترغیب ملی اس طرح ملک میں کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہوا کم شرح سود سے اس میں مزید بہتری آئے گی۔

متعلقہ عنوان :