چھٹی مردم ،خانہ شماری کے تحت ملک کی63اضلاع میں پہلے بلاک کا کام مکمل

بے گھر افراد کے اعداد و شمار آج جمع کئے جائینگے،پہلے مرحلے کے دوسرے بلاک میں خانہ شماری کا عمل جمعہ کوشروع ہوگا

پیر 27 مارچ 2017 14:56

چھٹی مردم ،خانہ شماری کے تحت ملک کی63اضلاع میں پہلے بلاک کا کام مکمل
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2017ء)چھٹی مردم اورخانہ شماری کے تحت ملک کی63 اضلاع میں پہلے مرحلے کے پہلے بلاک میں مردم اور خانہ شماری کا کام پیر کے روز مکمل کر لیا گیا ،پہلے بلاک میں بے گھر افراد کے اعداد و شمار آج (منگل )کوجمع کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

پہلے مرحلے کے پہلے بلاک میں پنجاب کے 16اضلاع ، سندھ کے 8 ، خیبرپختونخوا ہ کے 14،بلوچستان کے 15اور آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے 5، 5 اضلاع شامل ہیں۔پہلے مرحلے کے دوسرے بلاک میں خانہ شماری کا عمل جمعہ کوشروع ہوگا اور تین دن جاری رہے گا جبکہ دوسرے بلاک کی مردم اورخانہ شماری اگلے ماہ کی 3سے 13تاریخ تک ہوگی۔