امید ہے مسلم لیگ (ن) اگلے انتخابات میں بھی کامیابی حاصل کرے گی ،ْمصدق ملک

پیر 27 مارچ 2017 14:55

امید ہے مسلم لیگ (ن) اگلے انتخابات میں بھی کامیابی حاصل کرے گی ،ْمصدق ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2017ء) وزیر اعظم کے ترجمان مصدق ملک نے کہا ہے کہ امید ہے مسلم لیگ (ن) اگلے انتخابات میں بھی کامیابی حاصل کرے گی۔ایک انٹرویومیں وزیراعظم نواز شریف کے ترجمان مصدق ملک نے کہا کہ 2018 کا الیکشن کارکردگی کی بنیاد پر ہوگا جس کے نتائج سے ثابت ہوجائے گا کہ کس جماعت نے عوام کے لیے کیا کیا۔

مصدق ملک نے کہا کہ ن لیگ نے آج تک ترقی کے نام پرسیاست کی کیونکہ ہم عوام سے ووٹ ان کے مسائل کو حل کر کے لینا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ اس مرتبہ بھی وہی ہوگا جو 2013 کے الیکشن میں ہوا لہذا ایک جماعت اٴْسی طرح دھاندلی کی آواز بلند کریگی جبکہ دوسری طرف سے چوری کا الزام اور ہماری طرف سے ملکی ترقی کے لیے جدوجہد جاری رہے گی۔مصدق ملک نے کسی جماعت کا نام لیے بغیر کہا کہ اگر ہمارے اوپر عائد الزامات درست ہیں تو ن لیگ 2018 کے انتخابات میں ناکام ہوگی تاہم اگر یہ غلط ثابت ہوئے تو پھر جیسے پہلے ہوا آگے بھی ویسے ہی ہوگا۔انہوںنے کہا کہ جس کو جو بات کرنی ہے وہ کرتا رہے کیونکہ فیصلہ عوام کے ہاتھ میں ہے تاہم آئندہ انتخابات میں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائیگا۔

متعلقہ عنوان :