نماز عید کے دوران خودکش حملہ کرنے کی کوشش کرنیوالے عثمان پٹھان کو سزائے موت سنا دی گئی

پیر 27 مارچ 2017 14:55

نماز عید کے دوران خودکش حملہ کرنے کی کوشش کرنیوالے عثمان پٹھان کو سزائے ..
ْ شکار پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2017ء) نماز عید کے دوران خودکش حملہ کرنے کی کوشش کرنیوالے عثمان پٹھان کو سزائے موت سنا دی گئی ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق عدالت نے عید گاہ حملہ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم عثمان پٹھان کو سزائے موت،عمر قید اور 22 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ ملزم نے عید الاضحی کی نماز کے دوران اپنے آپ خودکش دھماکے سے اڑانے کی کوشش کی تھی تاہم پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو خودکش جیکٹ سمیت گرفتار کرلیا تھا۔ ملزم عثمان پٹھان کا تعلق سوات کی تحصیل کوزد بانڈی سے ہے۔

متعلقہ عنوان :