امریکیوں کو ویزے جاری کرنے کے معاملے پر بطور وزیر خارجہ مجھے بائی پاس کیا گیا ،ْپیپلز پارٹی کو جواب دیناہوگا ،ْشاہ محمود قریشی

ریمنڈ ڈیوس کے معاملے پر میرا کردار پوری قوم کے سامنے ہے ،ْ پیپلز پارٹی کے چہیتے افراد نے امریکیوں کو ویزے جاری کئے ،ْانٹرویو

پیر 27 مارچ 2017 14:55

امریکیوں کو ویزے جاری کرنے کے معاملے پر بطور وزیر خارجہ مجھے بائی پاس ..
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں امریکیوں کو ویزے جاری کرنے کے معاملے پر بطور وزیر خارجہ مجھے بائی پاس کیا گیا اس کا پیپلز پارٹی کو جواب دینا ہوگا ،ْریمنڈ ڈیوس کے معاملے پر میرا کردار پوری قوم کے سامنے ہے، پاکستان کی جگ ہنسائی کا باعث جو لوگ بنے ہیں وہ ساری قوم کے سامنے ہیں ایک انٹرویو میں انہوںنے کہا کہ پیپلزپارٹی حکومت نے مجھے بائی پاس کرکے امریکیوں کو اپنے سفیر کے ذریعے ویزے جاری کئے ہیں ،ْقوم پیپلز پارٹی کی قیادت سے امریکیوں کو ویزے جاری کرنے کے معاملے پر جواب چاہتی ہے۔

(جاری ہے)

آج سب کچھ قوم کے سامنے ہے، قوم سے کچھ پوشیدہ نہیں ،ْپیپلز پارٹی کے چہیتے افراد نے امریکیوں کو ویزے جاری کئے اس موقع پر ایسے لوگوں کے خلاف کارروائی کی جانی چاہئے تاکہ آئندہ ایسی شرمندگی کا سامنا نہ کرناپڑے۔

متعلقہ عنوان :