بہن کی شادی مشورے کے بغیر کرنے پر بیٹے نے ماں قتل کردی ،ْملزم فرار

پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کیلئے بھی چھاپے مارنے شروع کردئیے

پیر 27 مارچ 2017 14:53

بہن کی شادی مشورے کے بغیر کرنے پر بیٹے نے ماں قتل کردی ،ْملزم فرار
سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2017ء) سرگودھا کے نواحی گائوں میں بھائی کے مشورے کے بغیر بہن کی شادی کرنے پر نوجوان نے کزن کے ساتھ مل کر سگی ماں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ قتل کی واردات کے بعد ملزم فرار ہوگیا۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق سرگودھا کے نواحی گائوں بھابڑی میں مبینہ طور پر ملزم اختر نے اپنے کزن اعجاز کیساتھ مل کر اپنی 50 سالہ والدہ رسولہ بی بی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

ابتدائی تفتیش میں پولیس نے بتایا کہ مقتولہ رسولہ بی بی اپنی بیٹی کی شادی اپنی اور بیٹی کی مرضی سے کرنا چاہتی تھی تاہم رسولہ بی بی کا بیٹا اختر اس شادی پر خوش نہ تھا ،ْ گھر میں شادی کے مسئلہ پر تلخ کلامی کے بعد ملزم نے فائرنگ کرکے والدہ کو موت کے گھاٹ اتاردیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کیلئے بھی چھاپے مارنے شروع کردئیے۔

متعلقہ عنوان :