اسلام آباد میں سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کر کے پانچ مشتبہ افغانی باشندوں کو گرفتار کر لیا ،ْاسلحہ برآمد

پیر 27 مارچ 2017 14:53

اسلام آباد میں سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کر کے پانچ مشتبہ افغانی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2017ء)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کر کے پانچ مشتبہ افغانی باشندوں کو گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد میں پولیس نے شریف آباد ،ْغوری ٹائون اور کرال کے علاقے میں سرچ آپریشن کیا اور اس دوران 150سے زائد گھروں کی تلاشی لی ۔اس موقع پر پولیس نے شناختی کوائف پورے نہ ہونے کی وجہ سے 5افغان باشندوںکو گرفتا ر کر لیا جن کے قبضے سے تین رائفلیں ،نائن ایم ایم اور ٹرپل ٹو پستول بر آمد ہو ئے ہیں ۔پولیس نے گرفتار ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے نا معلوم مقام پر منتقل کردیا ۔