کوئٹہ میں بارش کا پانی ذخیرہ کرنے کیلئے ڈیمز نہیں ،ْآبی ماہر

کوئٹہ میں موسم سرمامیں ہونے والی بارشوں کی رفتار تیز تھی ،ْ اثرات زیر زمین پانی پر زیاد نہیں پڑے ،ْ عبد الرزاق خلجی

پیر 27 مارچ 2017 14:53

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2017ء) بلوچستان کے آبی ماہرنے کہا ہے کہ کوئٹہ میں بارش کے پانی کو ذخیرہ کرنے کے بڑے ڈیمز نہ ہونے کی وجہ سے حالیہ بارشوں کا زیادہ پانی جمع نہ ہوسکا تاہم صوبے کی زراعت پر بارشوں کے اچھے اثرات مرتب ہوں گے ۔

(جاری ہے)

حکومت بلوچستان کے آبی ماہر عبدالرازق خلجی نے بتایا کہ کوئٹہ میں موسم سرمامیں ہونے والی بارشوں کی رفتار تیز تھی جس کی وجہ سے ان کے اثرات زیرزمین پانی پر زیادہ نہیں پڑے ہیںبلکہ زمین میں پانی جانے کی رفتار میں کمی ہوئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کوئٹہ میں پانی ذخیرہ کرنے والے بڑے ڈیم نہ ہونے کی وجہ سے بارشوں کا بیشتر پانی ندی نالوں میں بہہ کر افغانستان چلا گیا۔عبدالرزاق خلجی نے بتایا کہ حالیہ بارشوں کے زراعت پر مثبت اثرات ہوئے ہیں ،ْباغات اور کھیتوں میں بارشوں کی وجہ سے ٹیوب ویل کی مدد سے زیادہ پانی دینے کی ضرورت نہیں پڑی۔

متعلقہ عنوان :