سرچ آپریشنز ،ْافغان باشندے سمیت 27گرفتار،اسلحہ و منشیات برآمد

پیر 27 مارچ 2017 14:53

سرچ آپریشنز ،ْافغان باشندے سمیت 27گرفتار،اسلحہ و منشیات برآمد
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2017ء) لودھراں ،ْحافظ آباد اور نوشہرو فیروز میں پولیس اور سیکورٹی فورسزکے سرچ آپریشن کے دوران ایک افغان باشندے سمیت 27افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ ،لوٹی گئی رقم ،ْموٹر سائیکل اور منشیات برآمد کرلی گئیں ۔

(جاری ہے)

ڈی پی او لودھراں کے مطابق دنیاپور میں سرچ آپریشن کے دوران 17مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیااس دوران 21 گھروں کی تلاشی لی اور 5مشکوک موٹر سائیکل قبضے میں لے لی گئی۔

نوشہرو فیروز پولیس نے مورو کے قریب مری موری میں پولیس مقابلہ کے دوران 3ڈاکو ئوں کو گرفتار کرکے لوٹی ہوئی رقم ، گاڑی اور اسلحہ برآمد کرلیا ،ْتینوں ڈاکو 10 سے زائد مقدمات میں مطلوب تھے۔حافظ آباد پولیس نے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ آپریشن کرتے ہوئے ایک افغان باشندے سمیت 7ملزمان کو گرفتارکرلیاجن میں عدالتی مفرور اور منشیات فروش بھی شامل ہیں ،ْتمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے ۔

متعلقہ عنوان :