نیپال دی بیلٹ اینڈ روڈ تجویزاور علاقائی اقتصادی تعاون میں شمولیت کا خواں ہے ، نیپالی وزیر اعظم

نیپال کو دی بیلٹ اینڈ روڈ میں اہم شراکت دار سمجھتے ہیں ،چین کے نائب وزیر اعظم وانگ یانگ کی نیپالی وزیر اعظم پشپا کمال دھال پراچندا سے ملاقات میں گفتگو

پیر 27 مارچ 2017 14:46

نیپال دی بیلٹ اینڈ روڈ تجویزاور علاقائی اقتصادی تعاون میں شمولیت کا ..
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مارچ2017ء) نیپالی وزیر اعظم نے دی بیلٹ اینڈ روڈ تجویزاور علاقائی اقتصادی تعاون میں شمولیت کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ نیپال ایک چین پالیسی کا تعاقب کرتا ہے جبکہ چینی نائب وزیر اعظم نے کہانیپال کو دی بیلٹ اینڈ روڈ میں اہم شراکت دار سمجھتے ہیں ۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چین کے نائب وزیر اعظم وانگ یانگ نے بیجنگ میں نیپال کے وزیر اعظم پشپا کمال دھال پراچندا سے ملاقات کی۔

جس میں چین کے نائب وزیر اعظم وانگ یانگ نے کہا کہ چین نیپال کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے ۔

(جاری ہے)

چین نیپال کو "دی بیلٹ اینڈ روڈ "کی تعمیر میں اہم شراکت دار سمجھتا ہے اور امید ہے کہ نیپال کے ساتھ دونوں ملکوں کے راہنماوں کے طے شدہ اتفاق رائے کو عمل میں لایا جائے گا اوردو طرفہ تجارت، زراعت اور سیاحت سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کو مضبوطبنایا جائے گا ۔تاکہ دو طرفہ تعلقات کی مزید ترقی کو فروغ دیا جا سکی.نیپال کے وزیر اعظم پشپا کمال دھال پراچندا نے کہا کہ نیپال ایک چین کی پالیسی کا تعاقب کرتا ہے اور نیپال کی اقتصادی و سماجی ترقی کے لئے چین کی امداد کا شکریہ اد ا کرتا ہے۔نیپال "دی بیلٹ اینڈ روڈ "تجویزاور علاقائی اقتصادی کے تعاون میں شمولیت کا خواہاں ہے ۔

متعلقہ عنوان :