پاکستانی نوجوان نے ارجیت سنگھ کا گانا گا کر سوشل میڈیا پر مقبولیت حاصل کر لی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 27 مارچ 2017 14:10

پاکستانی نوجوان نے ارجیت سنگھ کا گانا گا کر سوشل میڈیا پر مقبولیت حاصل ..
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27 مارچ 2017ء) : سوشل میڈیا پر ایک پاکستانی نوجوان کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے ۔اس ویڈیو میں پاکستانی نوجوان بھارتی گلوکار ارجیت سنگھ کا گانا گا رہا ہے۔سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ اس نوجوان کو چاہئیے کہ وہ گلوکاری کی دنیا میں اپنی قسمت آزمائی کرے ۔ اچھی آواز کی وجہ سے اس نوجوان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول ہو رہی ہے۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا صارفین نے درخواست کی ہے کہ چونکہ اس نوجوان کی آواز بہت اچھی ہے لہٰذا اس نوجوان سے رابطہ کر کے گلوکاری کی دنیا میں قدم رکھنے میں اس کی مدد کی جانی چاہئیے۔خیال رہے کہ اس سے قبل سوشل میڈیا صارفین نے ارشد خان عرف چائے والا کو بھی سوشل میڈیا پر مقبولیت دلوائی تھی جس کے بعد ارشد خان نے ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھ دیا تھا۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو کو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

متعلقہ عنوان :