مردم شماری سے متعلق شکایات; ہیلپ لائن قائم کر دی گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 27 مارچ 2017 13:57

مردم شماری سے متعلق شکایات; ہیلپ لائن قائم کر دی گئی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27 مارچ 2017ء) : ملک بھر میں مردم شماری کا پہلا مرحلہ جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق مردم شماری سے متعلق عوام کو درپیش مسائل اور شکایات کے ازالے کے لیے ہیلپ لائن قائم کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان شماریات ڈویژن کا کہنا ہے کہ مردم شماری کا عملہ گھر گھر جا کر خود فارم پُر کر رہا ہے۔کسی بھی شخص کو فارم مہیا نہیں کیئے جائیں گے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ مردم شماری سےمتعلق کسی بھی شکایت ومعلومات کیلیے 080057574 پر رابطہ کریں۔

متعلقہ عنوان :