پنجاب حکومت نے بلدیاتی نمائندوں کو اعزازیہ دینے کا فیصلہ کر لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 27 مارچ 2017 13:52

پنجاب حکومت نے بلدیاتی نمائندوں کو اعزازیہ دینے کا فیصلہ کر لیا
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27 مارچ 2017ء) : پنجاب حکومت نے بلدیاتی نمائندوں کو یکم اپریل سے اعزازیہ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے میٹروپولیٹین کارپوریشن کے مئیرز کو پچاس ہزار روپے اعزازیہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

بلدیاتی نمائندوں کے سربراہان کو مقرر کرتے ہی انہیں اعزازیہ دینے کی نوید سنائی گئی تھی جس کا نوٹی فکیشن اب جاری کر دیا گیا ہے۔

کیا گیا تھا ۔نوٹی فکیشن کے مطابق بلدیاتی نمائندوں اور ان کے سربراہان کو پچاس ہزار سے پانچ سو روپے تک اعزازیہ دیا جائے گا۔ اعزازیہ کا اجرا یکم اپریل سے ہو گا۔اعزازیہ وصول کرنے والوں میں ممبر ضلع کونسل اور ممبر یونین کونسل شامل ہوں گے۔ علاوہ ازیں بلدیاتی نمائندوں کو گاڑیوں کا اجرا بھی کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :