خلیج فارس میں کسی بھی بد امنی کا ذمہ دار امریکا ہو گا،ایران

پیر 27 مارچ 2017 13:50

خلیج فارس میں کسی بھی بد امنی کا ذمہ دار امریکا ہو گا،ایران
تہران ،دبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2017ء) ایران نے کہا ہے کہ وہ خلیج میںکسی ممکنہ جھڑپ کا ذمہ دار امریکہ کو قرار دے گا ۔

(جاری ہے)

ارناکے مطابق ایران کے مسلح افواج کے ڈپٹی سرابراہ بریگیڈیئر جنرل مسعود جزائری نے کہا ہے کہ" خلیج میں تصادم کے امریکی دعوے جھوٹی رپورٹوں اور مذموم مقاصد پر مبنی ہیں "۔انہوں نے امریکی فوج کو خبردار کرتے ہوئے اپنے رویے کو تبدیل کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ خلیج فارس میں کسی بھی بد امنی کا ذمہ دار امریکا ہو گا ۔

متعلقہ عنوان :