گوجرانوالہ : پولیس اہلکاروں نے 5 سالہ بچے کا مذاق بنا ڈالا، چاروں اہلکار معطل

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 27 مارچ 2017 13:44

گوجرانوالہ : پولیس اہلکاروں نے 5 سالہ بچے کا مذاق بنا ڈالا، چاروں اہلکار ..
گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27 مارچ 2017ء) : گوجرانوالہ کی جناح روڈ پر پولیس اہلکاروں نے ہم عمر دوستوں کے ساتھ کھیلنے والے پانچ سالہ بچے کا مذاق بنا دیا جس پر چار پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نورالحسن نامی 5 سالہ بچہ اپنے دوستوں کے ساتھ کھیل رہا تھا کہ تب ہی پاس موجود پولیس اہلکار اس کے پاس آئے اور پولیس اسٹیشن لے جانے کا کہہ کر بچے کو خوفزدہ کرتے گئے، بچے نے پولیس اہلکاروں کے سامنے ہاتھ بھی جوڑے لیکن پولیس والوں کو رحم نہ آیا اور 5 سالہ بچے کو ڈانس کرنے کا کہا۔

خوف کے عالم میں مبتلا 5 سالہ بچہ ہاتھ جوڑ کر پولیس اہلکاروں کو دہائیاں دیتا رہا لیکن کسی نے اس کی ایک نہ سنی۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر تو وائرل ہوئی ہی لیکن نجی ٹی وی چینل کے معاملہ اٹھانے پر اس ویڈیو میں موجود چار پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا۔ سوشل میڈیا صارفین نے بھی پولیس اہلکاروں کی اس حرکت پر انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو کو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

متعلقہ عنوان :