بڑھتی آبادی پر قابو پانے کیلئے 3مارچ سے ہفتہ برائے بہبود آبادی منایا جائیگا

پیر 27 مارچ 2017 13:41

بڑھتی آبادی پر قابو پانے کیلئے 3مارچ سے ہفتہ برائے بہبود آبادی منایا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2017ء) محکمہ بہبود آبادی پنجاب کی جانب سے بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے لیے 3مارچ سے ہفتہ برائے بہبود آبادی منایا جائے گا ۔

(جاری ہے)

اس ہفتہ کے دوران ضلعی سطح پر مختلف آگاہی پروگرامز کاانعقاد کیا جائے گا جن میںصحت مند بچوں ، سکولوں اور کالجوں کے مابین تقریری و تحریری مقابلے،واکس اور سیمینار ز شامل ہیںان آگاہی سرگرمیوں کا بنیادی مقصد عوام الناس کو خاندانی منصوبہ بندی، بچوں میں مناسب وقفے اور زچہ و بچہ کی صحت کی اہمیت کے بارے شعور فراہم کرناہے