کراچی ٹیکسٹائل سٹی منصوبے کی ناکامی کی تحقیقات کا فیصلہ

فیصلہ سینیٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی نے پبلک اکائونٹس کمیٹی کی سخت تنقید کے بعد کیا

پیر 27 مارچ 2017 13:34

کراچی ٹیکسٹائل سٹی منصوبے کی ناکامی کی تحقیقات کا فیصلہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2017ء) سینیٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے ٹیکسٹائل کراچی میں ٹیکسٹائل سٹی منصوبے کی ناکامی کی تحقیقات کرے گی۔

(جاری ہے)

ٹیکسٹائل سٹی منصوبے کا 13سال قبل اعلان کیا گیا جبکہ اس میگا پروجیکٹ پر اب تک 3ارب روپے کی خطیر رقم خرچ کی جاچکی ہے تاہم وفاقی حکومت نے اس منصوبے کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، مگر پبلک اکائونٹس کمیٹی کی سخت تنقید کے بعد سینیٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی نے ٹیکسٹائل سٹی منصوبے کو رول بیک کیے جانے کی وجوہات کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس مقصد کے لیے سینیٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے اراکین آئندہ ہفتے کراچی کا دورہ کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ منصوبے کو ختم کیے جانے کے پیچھے سیاسی وجوہات پوشیدہ ہیں، موجودہ وفاقی حکومت گزشتہ حکومتوں کے میگا پروجیکٹس میں دلچسپی نہیں رکھتی، دوسری جانب صنعتی حلقوں نے بھی وفاقی حکومت کے اس فیصلے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے سی پیک منصوبے کے تناظر میں پاکستان کے قومی منصوبے اور ٹیکسٹائل جیسی اہم صنعت کو نظر انداز کیے جانے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :