کراچی، ایک ہفتے کے دوران 10 افراد ڈینگی کا شکار

پیر 27 مارچ 2017 13:34

کراچی، ایک ہفتے کے دوران 10 افراد ڈینگی کا شکار
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2017ء) کراچی میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 10 افراد ڈینگی کا شکار ہوگئے۔ انسداد ڈینگی سیل کا کہنا ہے کہ شہر میں رواں سال 142 افراد ڈینگی وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں۔

(جاری ہے)

انسداد ڈینگی سیل کے سربراہ ڈاکٹر مسعود سولنگی کے مطابق شہر میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 10 افراد ڈینگی کا شکار ہوئے،متاثرہ افراد میں بچے اور خواتین شامل ہیں۔ڈاکٹر مسعود سولنگی نے بتایاکہ کراچی میں صفائی ستھرائی کے فقدان کے باعث ڈینگی کیسز میں اضافہ ہورہا ہے جبکہ سندھ بھر میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 150 تک جاپہنچی ہے۔

متعلقہ عنوان :