اسٹیل مل کے ملازمین چارماہ سے تنخواہوں سے محروم ‘عدالت برہم

پیر 27 مارچ 2017 13:34

اسٹیل مل کے ملازمین چارماہ سے تنخواہوں سے محروم ‘عدالت برہم
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2017ء) پاکستان اسٹیل کے ملازمین کو چارماہ سے تنخواہوں اورپینشن کی عدم ادائیگی پر سندھ ہائی کورٹ نے اظہار برہمی کرتے ہوئے فریقین سے 17 اپریل تک تحریری جواب طلب کرلیاہے۔

(جاری ہے)

پیرکوسندھ ہائیکورٹ میں پاکستان اسٹیل کے ملازمین کی تنخواہوں اورپینشن کی عدم ادائیگی کے کیس کی سماعت ہوئی ۔دوران سماعت سندھ ہائی کورٹ نے ایڈیشنل سیکریٹری انڈسٹریزاورپیداوارکو طلب کرلیا ہے۔ سماعت کے دوران عدالت نے استسفارکیا کہ ہمیں بتایا جائے کہ ملازمین کو گزشتہ چارماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی آخر کیوں نہیں کی جارہی ہے۔بعدازاں عدالت نے فریقین سے 17 اپریل تک تحریری جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ۔